اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي فوج نے تکريت کے جنوب ميں واقع ضلوعيہ علاقے ميں داعش کے خلاف وسيع آپريشن کرکے اس تکفيري گروہ کے ايک سو بيس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دياہے -
عراقي فوج کے اس آپريشن ميں دھماکہ خيز مواد سے بھرے ہوئے دو ٹينکروں کو بھي تباہ کرديا گيا ہے -
دوسري طرف عراقي ذرائع نے اعلان کيا ہے کہ فلوجہ کے مشرقي اور تکريت کے جنوبي علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف فوج کي کارروائي ميں ستر دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -
ادھر عراقي فوج کے ايک ترجمان سعد معن نے بتايا ہے کہ سيکورٹي فورس نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائي کر کے ايک رہائشي مکان ميں ہتھياروں اور دھماکہ خيز مواد کا ايک ذخيرہ ضبط کرليا ہے-
.......
/169